ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مفت ایل پی جی کنکشن کے لیے حکومت نے بڑھائی ’’آدھارکارڈ‘‘کی ڈیڈ لائن

مفت ایل پی جی کنکشن کے لیے حکومت نے بڑھائی ’’آدھارکارڈ‘‘کی ڈیڈ لائن

Sun, 06 Aug 2017 11:37:38    S.O. News Service

نئی دہلی5اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مفت ایل پی جی کنکشن کے لیے درخواست دینے کی خواہاں غریب خواتین کو حکومت نے آدھارکارڈ بنوانے کے لیے مزیدوقت دینے کافیصلہ کیاہے۔اب انہیں ستمبر آخر تک 12عدد والے یونیک فکیشن نمبر کے لیے رجسٹریشن کرناہوگا۔بتا دیں اججولا منصوبہ بندی کا فائدہ اٹھانے کے لیے آدھارکارڈ لازمی ہے۔حکومت نے اس سال مارچ میں کہا تھا کہ اگر کسی کے پاس آدھارکارڈ نہیں ہے اور مفت ایل پی جی کنکشن لینے کاخواہاں ہے تو 31مئی تک آدھار کارڈکے لیے اپلائی کرناہوگا۔


Share: